موساد کمانڈوز کی کارروائیوں نے اسرائیلی حملے کو کامیاب بنایا

تہران(آئی این پی)ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کچھ دیر قبل ایرانی سرزمین پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز کی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق موساد کمانڈوز کی کارروائیوں نے اسرائیلی حملے کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادار کیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق موساد نے ایران کے اندر مختلف اہم مقامات پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جن میں کھلے علاقوں میں موجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔موساد کی خفیہ کارروائیوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو غیر مثر کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا اور ایرانی دار الحکومت تہران کے قریب خفیہ ڈرون بیس آپریٹ کرنا بھی شامل تھا