جنگ کے دوران کمانڈوز نے ایران میں خفیہ کارروائیاں کیں: اسرائیلی آرمی چیف

  ہم نے جہاں بھی کارروائی کا فیصلہ کیا وہاں مکمل کنٹرول کے ساتھ کام کیا :ایال زمیر کا قوم  سے خطاب 
تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے انکشاف کیا ہے ایران کے ساتھ  12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی کمانڈوز نے ایران کے اندر خفیہ طور پر کارروائیاں انجام دیں۔ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ایال زمیر نے کہا کہ ہم نے ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کیا اور جہاں جہاں ہم نے کارروائی کا فیصلہ کیا وہاں مکمل کنٹرول کے ساتھ کام کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ ہماری فضائیہ اور زمینی کمانڈو یونٹس کے درمیان ہم آہنگی اور ٹیکٹکل ڈسیپشن کی بدولت ممکن ہوا۔