25 لیڈی کمانڈوز بھی شامل،یہ معاہدہ ایف آئی اے کی درخواست پر کیا گیا
مزید 50 کمانڈوز اگلے ایک سال ایف آئی اے میں خدمات انجام دیں گے: منتظر مہدی
کراچی(آئی این پی ) ایس ایس یو کے 50 کمانڈوز کو ایف آئی اے میں ایک سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر تعینات کردیا گیا ۔ایس ایس یو کمانڈوز میں 25 لیڈی کمانڈوز بھی شامل ہیں، ان کمانڈوز کی تعیناتی ایف آئی اے میں ایک سال کیلئے ہوگی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی نے ایس ایس یو کا دورہ بھی کیا، انھوں نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے کمانڈوز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ یہ معاہدہ ایف آئی اے کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس معاہدے کے تحت ایس ایس یو کمانڈوز پہلے ایک سال خدمات انجام دیں گے، اور مزید 50 کمانڈوز اگلے ایک سال ایف آئی اے میں خدمات انجام دیں گے۔