لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور بورڈ میں امتحانی نمبروں میں تبدیلی پر عملدر آمد شروع کردیا گیا۔ بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار اسلامیات کا پیپر 100 نمبر کا لیا گیا۔ گزشتہ روز 2 کیٹیگری میں اسلامیات لازمی کا پیپر لیا گیا،نئے سلیبس کیمطابق 100 اور پرانے سلیبس کیمطابق 50 نمبر کا پیپر لیا گیا،100 نمبر کیلئے امیدواروں کو 32 صفحات کی شیٹ فراہم کی گئی،کوئی اضافی شیٹ نہیں دی جائے گی ،نئے رولز کیمطابق اب مطالعہ پاکستان کا 100 نمبر کا پیپر صرف دہم جماعت میں لیا جائے گا۔