جعلی امیدوار شہریار فریش گریجوایٹ 80 ہزار کے عوض امتحان میں بیٹھا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اسلامیات اختیاری کے امتحان میں جعلسازی کا انکشاف، قربان ہائی سکول والٹن میں جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد اور کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے چھاپہ مار کر کارروائی کی۔جعلی امیدوار محمد شہریار، وزیر حسین کی جگہ امتحان دے رہا تھاجسے فوری طور پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیاپولیس نے ملزم کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کے مطابق جعلی امیدوار محمد شہریار، پنجاب یونیورسٹی سے فریش گریجوایٹ ہے اور وہ 80 ہزار روپے کے عوض امتحان میں بیٹھا تھازاہد میاں کا کہنا ہے کہ اب تک 30 جعلی امیدواروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ امتحانات میں کسی بھی قسم کی جعلسازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔