نہم‘دہم:اسلامیات ،مطالعہ پاکستان کی100نمبروں کی نصابی کتب شائع

لاہور (خصوصی رپورٹ) نئے تعلیمی سال کے حوالے سے اسلامیات ،مطالعہ پاکستان کی100نمبروں کی نصابی کتب شائع کر دی گئیں۔نہم جماعت میں اسلامیات کا 100نمبر کا امتحان لیا جائے گا جبکہ مطالعہ پاکستان کا 100نمبر کا امتحان میٹرک میں لیا جائے گا۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام سکولوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔تمام تعلیمی بورڈز دونوں مضامین کا 50،50کے بجائے 100نمبر کا امتحان لیں گے۔نئے نصاب کے مطابق دونوں مضامین کی کتابوں کی چھپائی کا عمل شروع کردیا گیا۔