رواں سال نہم کا اسلامیات کا پرچہ 100نمبر کا ہوگا، ہدایات جاری

 لاہور (آئی این پی)رواں سال نہم جماعت کا اسلامیات لازمی کا امتحان 100نمبروں کا لیا جائے گا، تعلیمی بورڈز نے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کردیں۔آئندہ سے جماعت نہم امیدواران کیلئے امتحان میں اسلامیات کے لیے 3گھنٹے کا وقت دیا جائے گا، اسلامیات کے امتحان بارے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ماڈل پیپر بھی جاری کردیا۔ماڈل پیپرز تمام تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کا 50،50نمبر کا پرچہ لیا جاتا تھا۔