سکیننگ کے بغیر ہی بنڈل کھول دئیے گئے،ایپ جلد ٹھیک ہو جائیگی:کنٹرولر
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت اسلامیات لازمی کا سوالیہ پیپر سکیننگ کرنے کا سسٹم بیٹھ گیا۔ بنڈل کھولنے سے قبل اسکی سکیننگ کی جاتی ہے۔ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز، ریذیڈنٹ انسپکٹرز اور سپرنٹنڈنٹس سوالیہ پیپر کھولنے سے قبل بورڈ ایپ پر بنڈل کوڈ سکین کرتے ہیں، گزشتہ روز لاہور بورڈ کی ایپ کار آمد نہ ہونے کے باعث سکیننگ کے بغیر ہی سوالیہ پیپرز کے بنڈل کھول دئیے گئے۔ سپرنٹنڈنٹس کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ کے پاس سوالیہ پیپرسکیننگ کے علاوہ دوسرا اور کوئی متبادل سسٹم موجود نہیں۔ کنٹرولر زاہد میاں کا کہنا تھا سوالیہ پیپرز کے بنڈلز کو مینوئل طریقہ سے سکین کرا لیا گیا تھا۔تمام امتحانی سنٹرز میں بروقت پیپر شروع ہوا،سکیننگ ایپ کو جلد ٹھیک کرلیا جائے گا۔