جماعت نہم : اسلامیات کا امتحان 100 نمبروں کا لیا جائے گا

 امتحان میں اسلامیات کے لیے 3گھنٹے کا وقت دیا جائے گا ہدایات جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر )رواں سال نہم جماعت میں اسلامیات کا امتحان 100 نمبروں کا لیا جائے گا،تعلیمی بورڈز نے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کردیں۔نہم کے فریش امیدواروں کیلئے اسلامیات لازمی کا پرچہ 100 نمبروں کا ہوگا، امتحان میں اسلامیات کے لیے 3گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔اسلامیات کے امتحان بارے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے ماڈل پیپر بھی جاری کر دیا، ماڈل پیپرز تمام تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا، اس سے قبل اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کا 50،50نمبر کا پرچہ لیاجاتاتھا۔