لاہور(خصوصی رپورٹ)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے دیہی خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں دوبارہ اضافہ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو انقلابی اور جامع منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویڑن کے عین مطابق ہے جس کے تحت خواتین کو معاشی دھارے میں شامل ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔چیئر پرسن سی ٹی آئی اعجاز الرحمن کی زیر صدارت دیہی خواتین اور صنعت سے وابستہ سٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں تجویز کردہ منصوبے کی خصوصیات اور اس کے ممکنہ معاشی و سماجی فوائد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔