پاکستان اور سعودی عرب فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے معاہدے

تیل کی درآمد پر سعودی فنڈ  ایک سال کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی موخر ادائیگی کی سہولت دے گا‘معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم بھی موجود تھے
اسلام آباد  (آئی ا ین پی)پاکستان اور سعودی عرب فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدے ہوئے ہین جس میں مانسہرہ میں واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رعایتی نرخوں پر قرضے کی فراہمی دی جائے گی۔تیل کی درآمد پر سعودی فنڈ برائے ترقی ایک سال کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی موخر ادائیگی کی سہولت دیگا۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا شریک ہوئے جب کہ سعودی سفیر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔