سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش پولیس نے دھر لیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن چوہدری اثر علی کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او شیراکوٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم احسان علی کو خفیہ اطلاع پر قادر پورہ بازار کی گلی سے گرفتار کیا گیاملزم شیراکوٹ کی گلیوں بازاروں میں آئس (نشہ) فروخت کرتا تھاملزم احسان علی سے آدھا کلو آئس (نشہ) برآمد مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایس ایچ شیراکوٹ ملک خالد محمود اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔