لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائز کرائم یونٹ کینٹ کے ڈی ایس پی میاں قدیر اور ان کی ٹیم نے جرات اور بہادری کی مثال قائم کر دی پولیس ٹیم نے گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکوؤں کے درمیان بھگدڑ مچ گئی۔ترجمان او سی یو کے مطابق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیازخمی ڈاکو کو مدعی مقدمات نے موقع پر شناخت کر لیایاد رہے آرگنائز کرائم یونٹ سمیت لاہور پولیس کے پاس ڈاکوؤں کی واردات کرنے کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی موجود تھی سی سی ٹی وی فٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے آج بھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران وہی لباس پہن رکھا تھاڈاکوؤں نے اپنے زخمی ساتھی کو چھڑانے کے لیے 15 منٹ سے زائد آرگنائز کرائم یونٹ کی ٹیم پر فائرنگ کی۔پولیس نے تمام علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو اور اس کے ساتھیوں نے لاہور شہر میں متعدد وارداتیں کی تھی واردات کرنے والے افغانی شہری بتائے جاتے ہیں پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔