ملزم ندیم ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ،27 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)تھانہ احمد یار کے علاقے میں دو ڈاکوئوں کی دیہاتیوں سے لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوئوں کی اہلکاروں پر فائرنگ،پولیس مقابلہ میں 27 وارداتوں میں مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارجبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا۔تھانہ احمد یار پولیس کے ایس ایچ او چودھری ہاشم پولیس ٹیم کے ہمراہ پہنچے تو ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے تبادلہ میں 1 ملزم ساتھی ملزم کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑا ملا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیاگرفتار زخمی ملزم کی شناخت ندیم ولد منظور قوم لکھوکا جوئیہ سکنہ بلاڑہ لکھوکا کے نام سے ہوئی جوضلع پاکپتن اور ضلع وہاڑی میں چوری اور ڈکیتی کے 27 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلاپولیس نے ملزم کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ علاقہ کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔