پولیس نے دو سگے بھائیوں کوتلاش کرکے ورثا کے حوالے کردیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس کو کے پی کے سے آئے دو سگے بھائیوں کے لاوارث ملنے کا واقعہ مصری شاہ پولیس نیاطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لاوارث ملنے والے بچوں کو بحفاظت تھانہ لے آئے پولیس کے مطابق دو بھائی گھر سے چیز لینے اور کھیلتے ہوئے دور نکل آئے اور راستہ بھٹک گئے بچے پنج پیر مصری شاہ اپنے رشتے داروں سے ملنے کے لیے کے پی کے سے مہمان آئے تھے بچوں کے ورثاء کی تلاش کے لیے مساجد میں اعلانات اور سوشل میڈیا سمیٹ ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی مصری شاہ پولیس کی کاوش نے 4 سالہ سفیان اور 3 سالہ ریحان کو بحفاظت ورثاء سے ملا دیابچوں کے بحفاظت ملنے پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او مصری شاہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ عوام الناس کی خدمت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔