کراچی(آئی این پی )کرایچ میں بوٹ بیسن پولیس نے شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے حافظ قرآن نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں 2 سگے بھائیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے حافظ قرآن حماد نامی نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرحمن، عبدالشکور، سجاد اور شاہد شامل ہیں جبکہ دو ملزمان عبدالرحمن اور عبدالشکور آپس میں سگے بھائی ہیں۔ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی کے مطابق 18 نومبر کو شریں جناح کالونی میں بچوں کی لڑائی بڑوں میں تبدیل ہوگئی تھی اور جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے حافظ قرآن حماد نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا تھا