رکشہ ڈرائیور دو سگے بھائیوں پر تشدد ،حبس بیجا میں رکھا

پولیس نے  پر تشدد کرنے والے 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ چوکی سبزی منڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور دو سگے بھائیوں پر تشدد کرنے والے 5ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق غریب رکشہ ڈرائیوروں پر شک کی بنیاد پر تشدد کرنے والے 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ملزمان نے فروٹ لوڈ کرنے کے شک پر رکشہ ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان ملکر دونوں بھائیوں کو تہہ خانے میں لے گئے ڈنڈے سوٹوں اور بجلی کی تاروں سے تشدد کے ساتھ حبس بیجا میں رکھاراوی روڈ پولیس نے اطلاع ملنے پر واقعہ میں ملوث ملزمان نواز،عاطف، حسنین اور آصف وغیرہ کو گرفتار کر لیاواقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی کرنے پرایس ایچ او راوی روڈ اور انچارج چوکی سبزی منڈی سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین زمہ داری ہے