دیپالپور ( خصوصی رپورٹ) ڈی پی ایس کے قریب ٹرالی کی ٹکر سے 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔دیپالپور حویلی لکھا روڈ پر ڈی پی ایس کے قریب تیز رفتاری کے باعث تیز رفتار ٹرالی نے موٹر سائیکل رکشہ کو سائیڈ مار دی، جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں شیماں بی بی اور مصباحکو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کا نتیجہ تھا۔