چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک فضائیہ کے شاندار فلائی پاسٹ نے شائقین کو محظوظ کیا، ویڈیو دیکھیں

چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک فضائیہ کے شاندار فلائی پاسٹ نے شائقین کو محظوظ کیا، ویڈیو دیکھیں

آج کراچی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

 پاکستان ایئرفورس کے 'شیردل اسکواڈرن' نے جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 لڑاکا طیاروں کے ساتھ فضائی کرتب دکھائے، جنہوں نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری قوم کو سلام پیش کیا۔یہ پہلا موقع تھا کہ کسی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جس نے تقریب کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کیا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم جے ایف-17 تھنڈر، ایف-16 اور شیردل ٹیم کی گھن گرج سے گونج اٹھا۔افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کر رہی ہے۔