پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی افتتاحی تقریب 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی ہے۔
یہ تقریب میچ سے قبل شام 7 بجے شروع ہوگی، جس میں ملک کے مشہور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔افتتاحی تقریب میں علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ، اور طلحہ انجم جیسے معروف فنکار پرفارم کریں گے، اور پی ایس ایل 10 کا اینتھم بھی اس موقع پر پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، پاکستان کی معروف گلوکارہ عابدہ پروین بھی اپنی آواز کا جادو دکھائیں گی۔تقریب میں شاندار آتشبازی، ڈرون شو، اور لیزر شو بھی دکھایا جائے گا، جس سے اس ایونٹ کو ایک نیا رنگ ملے گا۔ پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کرکٹ شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوگی، جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔