غزہ (یواین پی)2015 میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیا گیا 13 سالہ فلسطینی لڑکا احمد منصرہ اسرائیل کے چنگل سے آزاد ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ سے گرفتار کیے گئے درجنوں فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے، اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 10 فلسطینیوں کی حالت خراب ہے۔اسرئیل کی جانب سے رہا کیے گئے قیدی فلسطینیوں میں 2015 میں گرفتار کیا گیا 13 سالہ لڑکا احمد منصرہ بھی شامل ہے جس کی عمر اب 23 سال ہے۔اسرائیل کی قید سے رہا ہونے والے قیدیوں کو ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔