بیجنگ(یواین پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ، ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تولام اور ویت نام کے صدرلوونگ کوونگ کے دعوت پر 14 سے 15 اپریل تک ویت نام کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اسی طرح ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان سکندر اور کمبوڈیا کے بادشاہ نوردوم سیہامونی کے دعوت پر صدر شی جن پھنگ 15 سے 18 اپریل تک ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔