150افراد ز خمی‘،20لاپتہ ‘سکول، دفاتر اور سڑکیں سیلابی ریلوں کی نذر،فصلیں تباہ
ہنوئی (آئی این پی ) ویت نام میں سمندری طوفان بوالوئی کی تبا ہ کاریاں جاری ہیں،سمندری طوفان کے باعث 36 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 150افراد زخمی اور 20 سے زائد لاپتہ ہیں، طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، حکام کے مطابق سکولز، دفاتر اور سڑکیں سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئیں، ہزاروں گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔طوفان اور سیلاب کے باعث 2 لاکھ سے زائد مکانات جبکہ 50 ہزار سے زائد ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی، طوفان سے ملکی معیشت کو تقریبا 436 ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔