بالواسطہ بات چیت عمانی ثالثوں کے ذریعے ہوگی، مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے،،ایران
واشنگٹن(آئی ا ین پی )امریکا نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ جوہری تنازع پربراہ راست بات چیت آج ہفتے کو ہوگی جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے، امریکی دھمکیاں جاری رہیں تواقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے سے تعاون ختم اور معائنہ کاروں کو ملک سے نکال دیں گے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ بالواسطہ بات چیت عمانی ثالثوں کے ذریعے ہوگی، امریکی خصوصی ایلچی اور سینئر ایرانی رہنما میں بات چیت عمان میں ہوگی، ایران پر واضح کیا جائے گا اسے جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات کو ایک حقیقی موقع دے رہے ہیں، آج ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مذاکرات میں ایران کی نمائندگی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکا کی نمائندگی امریکی صدر کے مندوب اسٹیو وٹکوف کریں گے۔