اسرائیلی فوج کا قسام بریگیڈ کے خان یونس کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا قسام بریگیڈ کے خان یونس کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے مسلح ونگ قسام بریگیڈ کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد الیزوری، المعروف ’ابو الہیثم‘، کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق محمد الیزوری قسام بریگیڈ کے انجینئر حذیفہ ابو معمر کے ہمراہ غزہ کے المواسی کے علاقے میں چہل قدمی کررہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنے اور دونوں جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملے کے بعد الیزوری کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی کیونکہ دھماکے کے نتیجے میں ان کا جسم بری طرح متاثر ہوا اور چہرہ بھی مسخ ہوگیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ الیزوری سے اچانک رابطہ منقطع ہونے کے بعد ان کے قریبی ساتھیوں نے انہیں تلاش کرنا شروع کیا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ انہیں مبینہ طور پر اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔دو ذرائع کے مطابق محمد الیزوری نے قسام بریگیڈ کے خان یونس بریگیڈ کی کمان اس وقت سنبھالی تھی جب بریگیڈ کے سابق رہنماؤں عزالدین الحداد اور محمد عودہ کو مئی میں ہلاک کردیا گیا تھا۔