ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنی کلب ٹیم انٹر میامی کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس دوران میسی اور ان کے ساتھیوں نے ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے حوالے سے صدر کے بیان پر تالیاں بجائیں۔
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے میسی پر شدید تنقید کی، کچھ نے ایران میں شہید ہونے والی اسکول کی طالبات کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا واقعی ان پر تالیاں بجائی جا رہی تھیں؟دوسری جانب کچھ صارفین نے میسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر کی گفتگو کے تمام پہلوؤں کو نہیں سمجھ سکے تھے، تاہم یہ ملاقات اور تالیاں ایک متنازعہ منظر کے طور پر عالمی سطح پر زیر بحث ہیں۔