تاجر برادری تجاوزات کے خاتمہ کے حوالیسے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں: ڈاکٹر اطہر وحید
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس نے ماہ صیام میں ٹریفک کی موثر روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیاسی ٹی او لاہور نیماہ رمضان کے حوالے سے ڈویڑںل ایس پیز اور ڈی ایس پیز سے میٹنگ کی سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تاجر برادری تجاوزات کے خاتمہ کے حوالیسے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔سینکڈ شفٹ میں اضافی نفری تعینات ھوگی، خصوصی اسکواڈز بھی تشکیل دیئے جا چکے ہیں شہر کے چوکنگ پوائنٹس پر ڈی ایس پی پیز خود موجود ہونگے،ڈویڑنل افسران، سرکل افسران افطار اور تراویح کے اوقات میں مکمل سپرویڑن کریں گے،رمضان المبارک میں مجموعی طور پر 500 انسپکٹرز اور 2 ہزار کے قریب ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی فرائض سرانجام دیں گے،شہر میں لگنے والے رمضان بازاروں میں بھی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے،رمضان بازاروں اور دیگر مارکیٹوں میں پارکنگ کا خاص خیال رکھا جائے رانگ پارکنگ ہر گز نہ ہومصروف مقامات پر رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فوک لفٹرز4 بریک ڈاؤنز ہر وقت موجود رہیں گی،ٹریفک وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری مہیا کی جائے گی،افطار کے وقت کوئی بھی وارڈن اپنا ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ کر نہیں جائے گاٹریفک سٹاف کی حوصلہ افزائی کیلئے سینئر ٹریفک افسران بھی چوکوں میں افطاری کریں گے،ہم امید کرتے ہیں کہ شہری افطار کے اوقات میں صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں گے۔پیشہ ور بھکاریوں پر کڑی نظر رکھیں اور دیکھتے ہی انکے اور ان کے سرغنہ کے خلاف کارروائی کریں۔شہری تیز رفتاری اور جلد بازی سے مکمل اجتناب کریں،