گٹکا فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )لاری اڈہ پولیس نے مضر صحت گٹکا فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاون کے دوران رکشہ میں گٹکا لوڈ کے لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی دینے جانے والے ملزمان عاطف،عثمان،شایان اور احسن کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2000 گٹکا پیکٹ ٹوٹل 400 لیٹر گٹکا بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔