لاہور(کرائم رپورٹر)مبارک روڈ کے علاقے نزد کپل شادی ہال، صدر راؤنڈ اباؤٹ کے قریب گندے نالے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ریسکیو حکام کو اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے گندے نالے سے لاش نکال لی جسے بعد ازاں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی،تاہم عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہیپولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔