لاہور (کرائم رپورٹر) گلشن راوی کے علاقے میں گندے نالے سے ایک نامعلوم بچے کی لاش برآمد ہوئی ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گندے نالے سے لاش کو نکال لیا ابتدائی معلومات کے مطابق برآمد ہونے والی لاش ایک نامعلوم بچے کی ہیضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور بچے کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں