نالے سے خاتون کی بوری بند لاش بر آمد

لاش کے ٹکڑے کئے گئے، چہرہ شناخت کے قابل نہیں، ہسپتال منتقل ،نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج 
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں برساتی نالے سے نامعلوم خاتون کی بوری بند لاش بر آمد۔نواحی گا ئوں71/4-Rکے قریب برساتی نالے سے ملنے والی بوری بند لاش کے ٹکڑے کئے گئے ہیں، چہرہ شناخت کے قابل نہیں۔ نامعلوم ملزموں نے خاتون کو قتل کرکے ٹکڑے بوری میں بند کرکے برساتی نالے میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔تھانہ نور شاہ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔