جھگڑے میں 50سالہ شخص قتل

لاہور (کرائم رپورٹر )تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں لڑائی جھگڑے کے دوران 50 سالہ یاسین کو قتل کر دیا گیا، پچاس سالہ مقتول یاسین بکر منڈی کا رہائشی ہے، یاسین کو زخمی حالت میں سبزار ہسپتال منتقل کیا گیا،دوران علاج مقتول جانبر نہ ہو سکا، پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔لاش کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گیا ہے۔