پاکپتن :50سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) پاکپتن میں پرانے ریلوے پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ مصطفی ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو محلہ خان پورہ پاکپتن کا رہائشی تھا۔ حادثے کے بعد متوفی کی لاش ورثاء￿  کے حوالے کر دی گئی۔