مویشی چراتے 50سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر چل بسا

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)مویشی چرانے والا 50سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 50سالہ شخص ریاض غربی بائی پاس سے آگے ریلوے میں مویشی چرا رہاتھاکہ اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ٹرین آگئی، جس کی زد میں آکر ریاض موقع پرہی دم توڑگیا، حادثہ کے بعد ٹرین کافی دیر رکی رہی، پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔