ایران امریکہ کشیدگی،سسٹم میں خرابی؛ پاکستان سے 45 پروازیں منسوخ

 برطانیہ کے فلائٹ آپریشن سسٹم میں خرابی نے بھی مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا
اسلا م آباد( آئی این پی )ایران امریکا کشیدگی اور برطانیہ کے ایئر ٹریفک سروسز و ریڈار سسٹم میں خرابی کے باعث پاکستان سے مشرقی وسطی، یورپ، امریکا، کینیڈا سمیت دیگر ممالک کا فضائی آپریشن متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں 45 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایئرپورٹ فلائٹ انفارمیشن ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شامل ہیں۔ پروازیں منسوخ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ درجنوں پروازیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران امریکا کشیدگی اور برطانیہ کے فلائٹ سسٹم میں خرابی کے باعث پروازیں منسوخ ہوئیں