دہلی ایئرپورٹ پر سسٹم میں خرابی‘ 100 سے زائد پروازیں متاثر

خرابی کے سبب کنٹرولرز کو فلائٹ پلانز دستی طور پر پراسس کرنا پڑے جس سے پروازیں متاثر ہوئیں
دہلی (آئی این پی)  بھارت کے سب سے مصروف ہوائی اڈے، انڈیا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول کے سسٹم میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سسٹم میں خرابی کے سبب کنٹرولرز کو فلائٹ پلانز دستی طور پر پراسس کرنا پڑے جس کے نتیجے میں پروازوں میں تاخیر ہوئی۔