شدید موسمی خرابی:سکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال، گلگت کی 4 پروازیں منسوخ

اسلام آباد (آئی این پی ) شدید موسمی خرابی کی وجہ سے گذشتہ روز سے تعطل کا شکار سکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا جبکہ گلگت کی 4پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے گلگت کے لیے قومی ائیر کی 2پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد سے قومی ائیر لائن کی گلگت کی سکردو کی پرواز مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، اسی طرح نجی ائیرلائن کی لاہور اسلام آباد سے سکردو کی 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔