مشرق وسطیٰ کشیدگی:پاکستان سے مزید 88 پروازیں منسوخ

کراچی سے 27 ، لاہور سے 16، اسلام آبادسے 22 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں 
کراچی(کرائم رپورٹر)مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث کئی ملکوں کی فضائی حدود مسلسل بند اور فلائٹ آپریشن تاحال شدید متاثر ہے، پاکستان سے اتوار کو بھی 88 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔صرف دبئی، ابوظہبی، شارجہ کیلئے 57 پروازیں آپریٹ کی جارہی تھیں، کراچی سے دبئی، دوحہ، ابوظہبی، بحرین، دمام کی 27 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ لاہور سے 16، اسلام آباد 22، پشاور 10، ملتان 7، فیصل آباد 4 اور سیالکوٹ سے 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ایک روز قبل ہفتہ کو کراچی، لاہور، اسلام آباد ،ملتان، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد سے مشرق وسطیٰ کی 42 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ملتان سے شارجہ کی پرواز جی 9559 روانہ ہوئی تو دبئی ایئرپورٹ پر دھماکے کے باعث پرواز کو واپس ملتان اتار لیا گیا تاہم صورتحال نارمل ہونے پر پروازدوبارہ روانہ ہوگئی۔پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔