ایران امریکہ کشیدگی،خلیجی ممالک اور ترکیہ جانے والی 56 پروازیں منسوخ

لاہور(آئی این پی )علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک اور ترکیہ جانے والی 56 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور ریاض جانے والی 11 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے دمام، استنبول، شارجہ، کویت اور بحرین جانے والی 15 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پشاور سے شارجہ، دوحہ، دبئی، فجیرہ اور ابو ظہبی کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے دمام، ریاض، بغداد، دبئی، شارجہ اور مسقط کی 16 اور ملتان ایئرپورٹ سے دبئی اور دوحہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔