اسلام آباد (آئی این پی )مشرق وسطی کشیدگی اور موسمی خرابی کے باعث ملک بھر کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا جس کے باعث منگل کوملک بھر کی درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 45 پروازیں منسوخ کی گئیں اور 125 پروازوں میں تاخیر ہے جب کہ دبئی اور کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں متبادل ائیرپورٹس پر اتاری گئیں۔