حماد اظہر کے بعد مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا فیصلہ

شبلی فراز، مراد سعید اور حماد اظہر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس مقدمات میں جاری عدالتی وارنٹس پر عملدرآمد کیا جائے گا:ذرائع
اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پہلے سے جاری عدالتی وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  جنید اکبر اور عبدالغنی کے خلاف ڈی چوک احتجاج سے متعلق مقدمات میں پہلے سے جاری وارنٹس پر عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ شبلی فراز، مراد سعید اور حماد اظہر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس مقدمات میں جاری عدالتی وارنٹس بھی زیرِ عمل لائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابقزرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی اور مینا خان آفریدی بھی اسلام آباد میں درج مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں میں شامل ہیں، جن کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے