ضمنی الیکشن :پی ٹی آئی کا حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

ن لیگ بھی حلقہ این اے 129  میں کسی بڑے کھلاڑی کو  میدان میں اتارے گی،سیٹ میان اظہر کے انتقال   کے باعث خالی ہوئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا،ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو   میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن  آف پاکستان کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی، واضح رہے   پی ٹی آئی کے  رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی  ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی  آئی نے مذکورہ حلقہ کے   ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا   ہے تاہم کسی بھی قانونی پیچیدگی کی صورت میں حماد اظہر کی فیملی سے ہی امیدوار نامزد کیا جائیگا۔