بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات: پارٹی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں اجازت نہیں ملی

بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات: پارٹی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں اجازت نہیں ملی

اسلام آباد: بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا، تاہم انہیں اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس موقع پر وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ، ملک عدیل، نغمہ خالد اور اعجاز احمد بغیر ملاقات کیے واپس روانہ ہو گئے۔ ظاہر شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی اور ان کے خلاف درج مقدمات کی ٹرپل سنچری ہونے والی ہے۔وزیرِ خوراک نے کہا کہ ظلم و بربریت سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اور خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈاپور کے متعارف کرائے گئے جرگہ سسٹم کے ذریعے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، کسی کو زبردستی علاقہ بدر نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کا حل جرگے اور بات چیت سے نکالا جائے گا اور کے پی میں آپریشنز پر بھرپور سیاسی موقف اختیار کیا گیا ہے۔