سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل میں رسائی دے دی گئی۔
سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو فرینڈ آف کورٹ مقرر کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ وہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بیرک تک پہنچیں اور ان کی حالت پر تحریری رپورٹ پیش کریں۔ حکم کے بعد سلمان صفدر بغیر علیمہ خان سے ملاقات کیے اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے۔توشہ خانہ فوجداری کیس کے تحریری حکم میں عدالت نے واضح کیا تھا کہ سلمان صفدر آج ہی جیل جائیں اور بانی کی حالتِ زار کے بارے میں رپورٹ کل تک جمع کرائیں۔اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی تھی جبکہ کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو فرینڈ آف کورٹ مقرر کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ وہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بیرک تک پہنچیں اور ان کی حالت پر تحریری رپورٹ پیش کریں۔ حکم کے بعد سلمان صفدر بغیر علیمہ خان سے ملاقات کیے اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے۔
توشہ خانہ فوجداری کیس کے تحریری حکم میں عدالت نے واضح کیا تھا کہ سلمان صفدر آج ہی جیل جائیں اور بانی کی حالتِ زار کے بارے میں رپورٹ کل تک جمع کرائیں۔
اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی تھی جبکہ کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔