مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی گاڑی لودھراں کے قریب سنگین حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
یہ حادثہ 4 مارچ کو پیش آیا، جب حکیم شہزاد اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے اور ان کی گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حکیم شہزاد کے مطابق، حادثہ موٹر سائیکل سوار کی غلط سمت اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، اور حکیم شہزاد کو سر پر چوٹ آئی جس سے وہ بے ہوش ہوگئے۔موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی میں سے مرد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر گیا، جبکہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حکیم شہزاد نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گاڑی کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا اور اس حادثے کا ان کی اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کے بعد پیش آنے والے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔حکیم شہزاد نے زخمی خاتون کے اہل خانہ کو مالی امداد دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اپنے مخالفین کے الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے۔