ایشیا کپ: افغان کوچ جوناتھن ٹروٹ ہانگ کانگ پر فتح کے بعد بھی ٹیم کی کارکردگی پر تشویش

ایشیا کپ: افغان کوچ جوناتھن ٹروٹ ہانگ کانگ پر فتح کے بعد بھی ٹیم کی کارکردگی پر تشویش

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی، لیکن ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

 افغان کوچ نے میچ میں فتح کے باوجود بیٹنگ لائن میں شامل کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور آئندہ مقابلوں میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹروٹ نے کہا کہ کچھ ڈراپ کیچز بھی ٹیم کے حق میں رہے، لیکن بیٹنگ میں تسلسل پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے بلے بازوں کو خود ذمہ داری لینے اور بڑی شراکتیں بنانے کی ہدایت دی۔ افغان ٹیم 16 ستمبر کو ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔