ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں آج بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
یہ میچ ابو ظہبی کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے ہی اپنے افتتاحی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں 94 رنز کی شکست کھا چکی ہے، جس کے بعد اس کے لیے یہ میچ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور وہ ایونٹ میں شرکت سے پہلے مسلسل تین ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش کے بیٹنگ اور بولنگ کمبی نیشن کے باعث اس کا پلڑا بھاری ہے، تاہم ہانگ کانگ کے کھلاڑی اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا، البتہ اس وقت کی ٹیم کے صرف دو کھلاڑی ہانگ کانگ کی موجودہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔