لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے شہر کے مختلف علاقوں سے3 منشیات فروش کوگرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ساندہ، شیرا کوٹ اور گرین ٹاؤن سیمنشیات فروشوں کو گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب، 250 گرام آئس برآمد کر لی گئی ملزمان عبدالرزاق، عبدالرؤف، احمد ریکاڈ یافتہ ہیں مزید کارروائی کیلئے تھانہ ساندہ، گرین ٹاؤن اورنواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ منشیات فروشوں کے خلاف کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈرگ پیڈلرز کے نیٹ ورک کو تورنے کیلئے شہری پولیس کی مدد کریں، 15 پر اطلاع دیں