لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 منشیات فروش کو گرفتار کرکے ہزاروں مالیت کی آئس ،چرس اور شراب برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کیاگیا ۔ملزمان کے قبضہ سے 1500 گرام چرس ، 560 گرام آئس اور 30 لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔گرفتار ملزمان میں فہد،اویس،عدنان عرف دانی،شہباز خالد اور اسد شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔