منشیات فروش شہباز عرف ججی اور کاشف گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش کوگرفتارکرکے لاکھوں مالیت کی 1100 گرام آئس اور 820 گرام چرس برآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیامستی گیٹ پولیس نے منشیات فروش شہباز عرف ججی اور کاشف کو منشیات سمیت گرفتار کیاریکارڈ یافتہ ملزمان رہائشی ایریا میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او مستی گیٹ نجم عباسی اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے